سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب زائرین نسک ایپ کے تمام فیچرز بغیر موبائل ڈیٹا یا انٹرنیٹ کے استعمال کر سکتے ہیں۔
سعودی موبائل کمپنیوں STC، زین اور موبایلی کے تعاون سے یہ سہولت دی گئی ہے تاکہ زائرین باآسانی روضہ شریفہ کے پرمٹ، ٹرین ٹکٹ، دعاؤں، نقشوں اور دیگر اہم سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں۔
یہ سہولت نہ صرف ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بناتی ہے بلکہ ہجوم کے انتظام اور گمشدہ افراد کی تلاش میں بھی مددگار ہے۔ نسک ایپ دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں 10 زبانوں میں دستیاب ہے۔
اب نسک ایپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی دستیاب، روضہ شریفہ کا پرمٹ حاصل کرنا ہوا آسان
