کراچی میں زائرین کے زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا اربعین مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا۔ مارچ انچولی سے شروع ہو کر نمائش چورنگی تک پہنچا، جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا میں بات ہوئی ہے، پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم نے متبادل انتظامات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ آج مذاکرات کا آخری دور متوقع ہے۔

