پنجاب میں شدید گرمی کے باعث اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تاحال اسکول کھولنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات کے مطابق مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ وقفے وقفے سے بارشوں اور شدید حبس کے پیشِ نظر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

