پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ادبی فورم کے تحت ایک ادبی تقریب میں معروف ناول نگار ابن صفی کو ان کی ادبی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اے رحمان کی ابن صفی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ تقریب میں دانشوروں، شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی اور ابن صفی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ادبی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آخر میں مہمانوں کو شیلڈز اور کتب پیش کی گئیں۔

