تحقیق کے مطابق روزانہ 7 سے 8 بار پانی، چائے یا کافی کا متوازن استعمال صحت کے لیے مفید ہے اور موت کے خطرے کو 28 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں 1 لاکھ 82 ہزار افراد کے 13 سالہ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سیال کی یہ مقدار باقاعدگی سے لیتے ہیں، ان کے جسم میں پانی کی سطح بہتر رہتی ہے، اور موت یا بیماری کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق میں مخصوص چائے یا کافی کی قسم نہیں بتائی گئی۔

