اداکارہ و میزبان فضا علی نے ایک پروگرام میں دلچسپ انکشاف کیا کہ ماضی میں شو کے دوران ٹیم سے جھگڑے پر انہوں نے غصے میں پائے بنا کر اس میں نیند اور درد کی گولیاں ملا کر کھلا دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاق صرف ٹیم کے لیے تھا لیکن سیٹ پر موجود دیگر افراد نے بھی وہ کھانا کھالیا، بعد میں احساس ہوا کہ یہ حرکت خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔

