پاکستان تحریک انصاف نے 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے عدالتی اجازت بھی حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کے حالات سب کے سامنے ہیں اور کارکنوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
