آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 60 سالہ شخص نے اپنے گھر سے سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 50 سے زائد گولیاں چلائیں اور گرفتاری کے دوران زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

