وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں پیپلز پارٹی کے ووٹ درکار ہیں، مگر ن لیگ کو چاہیے کہ پہلے اپنے اندرونی اختلافات ختم کرے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کچھ کہا جاتا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اگلے روز مختلف موقف اپنا کر حالات کو مزید خراب کر دیتی ہے۔ ان کے بقول پنجاب کس کو مشکل میں ڈال رہا ہے؟
سعید غنی نے کہا کہ انتخابات ہی اصل پیمانہ ہیں، پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر فارم 47 کا کوئی الزام نہیں جبکہ ن لیگ کو اس حوالے سے الزامات کا سامنا ہے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے یہ مسئلہ برقرار ہے، پنجاب اپنا پانی کہاں سے نکالے گا؟

