سنہ 2019 میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (سدایا) کے قیام کے بعد صرف چھ برس میں سعودی عرب عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے میدان میں ایک اہم رہنما کے طور پر سامنے آیا ہے۔
سدایا نے ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی ہے، جس کے تحت جدید انفراسٹرکچر، پرائیویسی کے تحفظ اور اخلاقی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی سرپرستی نے مصنوعی ذہانت کو قومی ترجیح بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں مملکت کو 70 سے زائد عالمی ایوارڈز اور اسناد بھی مل چکے ہیں۔
سعودی عرب اب بین الاقوامی معیار کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کرنے اور جدید ٹیکنالوجی میں خودکفالت حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

