بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے علاقے بونگہ رمضان میں سیلابی پانی کے باعث سڑکیں ڈوب گئیں جس سے آمدورفت معطل ہوگئی۔ اس صورتحال میں ایک جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل کیا گیا جہاں لواحقین کو ریسکیو اہلکاروں نے سہارا دیا۔ دوسری جانب جھنگ میں متاثرہ افراد نے نقل و حمل کے لیے ٹائر اور ٹیوب کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔

