ریاض کے السویدی پارک میں جمعے سے فلپائنی کلچر ایونٹ شروع ہو رہا ہے، جو سعودی وزارت اطلاعات کے تحت گلوبل ہارمنی 2 انیشیٹو کے حصے کے طور پر منعقد ہو رہا ہے۔
چار روزہ ایونٹ میں فلپائن کی موسیقی، روایتی دستکاری، لوک کہانیاں اور بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔ یہ ایونٹ مقامی کمیونٹی اور وزیٹرز کو فلپائنی ثقافت سے روشناس کرانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل السویدی پارک میں انڈونیشی ثقافتی ویک کا انعقاد ہوا، جبکہ فلپائنی ایونٹ کے بعد یوگنڈا، ایتھوپیا اور سوڈان کی ثقافتی ویکس بھی منعقد کی جائیں گی۔ یہ سرگرمیاں سعودی عرب میں کمیونٹی ہم آہنگی اور روایات کو اجاگر کرنے کے وژن 2030 کے تحت کی جا رہی ہیں۔

