بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے بتایا کہ پچھلے 15 دنوں میں ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو گئے ہیں۔
انوپم کھیر نے اس سلسلے میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے وجہ معلوم کرنے کی درخواست کی، تاہم اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔
کچھ صارفین کے مطابق فالوورز کی کمی بوٹ اکاؤنٹس کی معطلی کی وجہ سے ہوئی، جب کہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں۔

