اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ندا یاسر کے ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ندا یاسر نے پروگرام میں کہا تھا کہ رائیڈرز اکثر درست رقم نہیں رکھتے اور صارفین کو زیادہ پیسے دینے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس بیان پر فضا علی نے کہا کہ یہ رائیڈرز خطرناک حالات اور رات کے اوقات میں ہماری سہولت کے لیے کام کرتے ہیں اور انہیں عزت دینا ضروری ہے۔
فضا علی نے زور دیا کہ رائیڈرز بھی انسان ہیں، ان کے احساسات اور ذمہ داریاں ہیں، اور کسی کو ذلیل کرنا یا بدسلوکی کرنا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹپ لازمی نہیں، مگر احترام لازمی ہے، اور انسانیت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔

