روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، جہاں نئی دہلی ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علاقائی صورتحال، تجارتی تعاون میں اضافہ اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر گفتگو کی توقع ہے۔
صدر پیوٹن اپنے دورے کے دوران روس–بھارت سالانہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

