چین سے منگوائی گئی 17 جدید گرین اور پنک بسیں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ان بسوں پر 81 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ نئی فلیٹ میں 4 پنک بسیں خاص طور پر خواتین کی سفری سہولت کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ یہ بسیں جلد ہی شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔

