گھنی دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ عالمی ڈیٹا کے مطابق آج پشاور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 634 ریکارڈ ہوئی، جو خطرناک حد تک بلند ہے۔

