حکومت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارتِ دفاع نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق وہ بدستور آرمی چیف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے، جو 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔ یہ توسیع آئین کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت منظور کی گئی۔

