سعودی فیشن ایسوسی ایشن نے نوجوان ڈیزائنرز کی تربیت اور رہنمائی کے لیے متعدد سٹریٹیجک شراکت داریوں کا آغاز کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی بورڈ ممبر رجا مومنہ کے مطابق، یہ پارٹنرشپس صرف رسمی نہیں بلکہ نوجوانوں کو عملی تربیت، برانڈنگ، ورکشاپس اور سپلائرز سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
حالیہ معاہدوں میں فیوچر انسٹیٹیوٹ اور عالم الاحجاز شامل ہیں، جو فیشن اور زیورات کے شعبے میں خصوصی تربیتی پروگرام اور کاروباری رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
رجا مومنہ کا کہنا ہے کہ مقصد ایک ایسی تخلیقی نسل تیار کرنا ہے جو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل ہو، اور ساتھ ہی سعودی شناخت سے جڑی رہے۔

