اوول ٹیسٹ سے قبل سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پیش گوئی کی تھی کہ محمد سراج 5 وکٹیں لیں گے، جو بالکل درست ثابت ہوئی۔ محمد سراج نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں، جن میں دوسری اننگز میں 5 وکٹیں شامل تھیں۔ انہوں نے آخری وکٹ لے کر بھارت کو 6 رنز سے جیت دلائی اور مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ سراج نے ڈیل اسٹین کو جواب دیتے ہوئے لکھا: “آپ نے کہا، میں نے کر دکھایا

