آندھرا پردیش کی 24 سالہ لیکچرار سری ودیا نے شادی کے صرف چھ ماہ بعد خودکشی کر لی۔ مرنے سے پہلے لکھے گئے نوٹ میں اس نے شوہر اور سسرالیوں پر ہراسانی، تشدد اور تذلیل کے الزامات عائد کیے۔ خط میں اپنے بھائی کے لیے جذباتی پیغام بھی چھوڑا اور تاکید کی کہ اس کے ذمہ داروں کو ہرگز معاف نہ کیا جائے۔ اہل خانہ کے مطابق شادی کے ایک ماہ بعد ہی سری ودیا کو ظلم کا سامنا تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

