پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کا 100 انڈیکس 444 پوائنٹس کے اضافے سے 1,42,496 کی سطح پر جا پہنچا۔ دن کے دوران انڈیکس 1,42,721 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ یاد رہے، گزشتہ روز مارکیٹ 1,42,052 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
