رحیم یار خان کے قریب سکھر–ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں نے رات گئے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس میں فائرنگ اور بھگدڑ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
ڈاکوؤں نے متعدد گاڑیوں کے ٹائر بھی فائرنگ سے پھاڑ دیے۔ واقعے کے بعد موٹروے پولیس نے عارضی طور پر سڑک کو بند کیا تاہم کلیئرنس کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔
پولیس اور رینجرز کی مشترکہ گشت جاری ہے جبکہ ترجمان کے مطابق موٹروے ایم-5 سفر کے لیے محفوظ ہے اور شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

