ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث ملتان کے لیے آنے والے 24 گھنٹے فیصلہ کن ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 4 ہزار دیہات اور 13 لاکھ ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آچکی ہے جبکہ خانکی کے مقام پر ساڑھے 10 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا آیا۔ سیلاب سے ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوئے ہیں۔
عرفان کاٹھیا کے مطابق انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور تکنیکی رپورٹ کے بعد ہی کسی قسم کی کٹائی یا بریچ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فیومیگیشن بھی جاری ہے۔

