الباحہ یونیورسٹی نے ’صنع فی دارنا‘ کے عنوان سے ایک انیشیٹیو شروع کیا ہے جس کا مقصد مقامی صنعت اور زراعت کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام میں روایتی اور آرگینک مصنوعات کو نمایاں کیا جائے گا اور شرکا اپنی تیار کردہ اشیا کو نمائش میں پیش کر سکیں گے۔
انیشیٹیو کے تحت 25 دستکاری کارنرز کے ساتھ راویتی مارکیٹ بھی قائم کی جائے گی تاکہ مقامی ہنرمند اپنی صلاحیتوں اور مصنوعات کو عوام کے سامنے پیش کر سکیں۔

