مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز خلائی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی سے خانہ کعبہ ایک روشن نقطے کی طرح واضح نظر آ رہا ہے۔
یہ تصویر ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کے ذریعے کھینچی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے لیا گیا یہ منظر اُن کے مشن کے یادگار لمحوں میں سے ایک ہے۔
تصویر سامنے آتے ہی دنیا بھر کے صارفین نے اسے عقیدت، حیرت اور دلچسپی کے ساتھ شیئر کرنا شروع کر دیا۔

