کینیڈا کی سوشل میڈیا انفلوئنسر انیتا وِنگ لی نے اپنے 4 فٹ کے دوست ٹموتھی موٹو سے شادی کر لی، جس کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ان کی ملاقات 2021 میں ہوئی، ابتدا میں انیتا نے انہیں صرف دوست سمجھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ ان کی شخصیت سے متاثر ہوئیں۔
انیتا نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ ایسے ساتھی کی دعا کی تھی جو باکردار، حساس اور مہربان ہو — اور یہ تمام خوبیاں ٹِم میں تھیں۔
جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ اصل محبت ظاہری نہیں، دل کی گہرائی سے ہوتی ہے۔
محبت کا قد نہیں، احساس ہوتا ہے: کینیڈین خاتون نے 4 فٹ کے دوست سے شادی کر لی

