ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو اچانک پرپوز کر دیا۔
کرشمہ نے جب اُن سے جشن کے بارے میں سوال کیا تو جواب میں ہرشیت نے کہا، “شاید میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں”، جس پر پریزینٹر حیران رہ گئیں اور کہا، “اوہ مائی گاڈ”۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور شائقین اس لمحے کو خوب سراہ رہے ہیں۔
لائیو شو میں لیجنڈز لیگ کے مالک کی اچانک پرپوزل نے سب کو حیران کر دیا

