اسپین نے غیر یورپی شہریوں کے لیے محض 21 ہزار پاکستانی روپے (75 ڈالر) میں ‘ڈیجیٹل نومیڈ ویزا’ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ویزا ریموٹ ورک کرنے والوں کو ایک سال تک اسپین میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جسے بعد میں توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔
ویزا کے لیے شرط ہے کہ درخواست گزار کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ اسپین سے باہر سے آ رہا ہو اور اس کا کمپنی یا فری لانس کام کم از کم ایک سال پرانا ہو۔ ویزا ہولڈرز اپنے اہلخانہ کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں، اور درخواست اسپین یا اپنے ملک سے دی جا سکتی ہے۔ یہ ویزا یورپ کے سب سے سستے ورک ویزوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

