پاکستانی اوپنر فخر زمان نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے میچ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی سنچری مکمل کرلی۔
فخر نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان اور محمد رضوان کے بعد 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

