سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر بحران کے وقت ڈیم بنانے کی بات شروع ہو جاتی ہے، حالانکہ یہ معاملہ فلڈ مینجمنٹ سے جڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر کے گھروں کی تعمیر کی جائے گی، جبکہ جنگلات کے تحفظ اور غیرقانونی کٹائی روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

