سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے بیک وقت دو سرکاری عہدے رکھنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔
درخواست گزار کے مطابق غلام حسین سوہو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات تھے اور ریٹائرمنٹ کی منظوری سے پہلے ہی چیئرمین میٹرک بورڈ کا عہدہ سنبھال لیا، ساتھ ہی دو ماہ تک دونوں اداروں سے تنخواہیں وصول کیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ساتھ وفاقی اور صوبائی ذمہ داریاں نبھانے کا معاملہ سنگین ہے، جبکہ فریقین کو 10 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

