سیلاب متاثرین کے لیے ملتان میں قائم ریلیف کیمپس میں واش رومز کی سہولت نہ ہونے پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ کھلے ماحول اور ناقص انتظامات کے باعث انہیں ذہنی اور جسمانی اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔
انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد پورٹ ایبل واش رومز مہیا کر دیے جائیں گے۔
کمشنر کے مطابق صرف ملتان میں 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں دو لاکھ خواتین شامل ہیں۔
ملتان فلڈ کیمپس میں واش رومز کی کمی، خواتین پریشان

