ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں گردے کی پتھری کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں یہ خطرہ 15 سے 22 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
تحقیق میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس سے پتا چلا کہ طویل عرصے تک غیر معمولی اوقات میں کام کرنے والے شرکاء میں گردے کی پتھری کے امکانات دیگر کے مقابلے میں زیادہ تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے غیر متوازن شیڈول، کم پانی پینے، جسمانی سرگرمی کی کمی، تمباکو نوشی اور زیادہ وزن جیسے عوامل بھی اس بیماری کو بڑھاتے ہیں۔ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ شفٹ میں کام کرنے والے افراد پانی زیادہ پئیں، اچھی نیند لیں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں تاکہ گردے کی پتھری کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

