اداکارہ فائزہ حسن نے شوبز کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والے مشکل تجربات اور باڈی شیمنگ پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ناک کی پلاسٹک سرجری اور وزن کم کرنے کے مشورے دیے جاتے تھے، حالانکہ وہ پہلے ہی فٹ تھیں۔
فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ شوبز میں خوبصورتی وقتی مواقع دیتی ہے، لیکن بار بار کام صرف اچھی اداکاری کی بدولت ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کم ڈرامے اسی لیے کرتی ہیں کیونکہ صرف وہی کردار قبول کرتی ہیں جو دل کو چھو لیں۔
گفتگو میں اداکارہ نے اپنے ماضی کی یکطرفہ محبتوں کا ذکر بھی کیا اور مسکراتے ہوئے بتایا کہ کالج کے زمانے سے ہی انہیں کئی بار یہ تجربہ ہوا۔

