آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء اور بنگلادیشی کپتان نگار سلطانہ کی دوستی کرکٹ حلقوں میں گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ دونوں کے تعلقات کا آغاز 2023ء میں فیئر بریک انویٹیشنل سے ہوا اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا۔
نگار سلطانہ نے کہا کہ فاطمہ ان کی اچھی دوست ہیں لیکن میدان میں وہ صرف حریف ہوتی ہیں۔ دوسری جانب فاطمہ کا کہنا تھا کہ نگار اکثر انہیں بیٹنگ کے حوالے سے مشورے دیتی ہیں اور کھیل سے باہر دونوں کے تعلقات خوشگوار ہیں۔
