اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کی ویڈیو جاری کی ہے، جو غزہ کے لیے امداد لے جانے والے “صمود فلوٹیلا” قافلے کے ساتھ تھیں اور اسرائیلی فوج کی زیرِ حراست ہیں۔ ویڈیو میں انہیں اسرائیلی پورٹ منتقل کیا جاتا دکھایا گیا۔
گریٹا تھنبرگ نے گرفتاری سے قبل ریکارڈ پیغام میں کہا تھا کہ اگر یہ ویڈیو دیکھی جا رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مجھے زبردستی قید کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مشن پُرامن اور عالمی قوانین کے مطابق تھا اور سوئیڈن حکومت سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے۔ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے متاثرین تک خوراک، پانی اور ادویات پہنچانا تھا۔
