سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور اسے سنبھالنے کے لیے دانشمندانہ حکمتِ عملی ضروری ہے۔
لندن میں برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت اور وابستگی کسی شک و شبہے سے بالاتر ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ریاست پاکستان فوری طور پر کشمیری قیادت سے مذاکرات کرے اور عوام کو ان کے حقوق کی ضمانت فراہم کرے۔

