پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا مکمل فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے اور کھلاڑی اپنی خامیوں کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔
ارجنٹائن روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس کھلاڑیوں کے مورال کو بڑھاتے ہیں اور ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ٹیم کا مقصد لیگ کے بعد پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم 10 دسمبر کو ہالینڈ، 12 اور 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف میچز کھیلے گی۔

