کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکو کو جلانے کے واقعے پر پولیس نے ریاست کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کیس میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو، جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی، نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کیا تھا، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے اسے آگ لگا دی۔

