یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے 54 اننگز میں 110 چھکوں کے ساتھ روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 62 اننگز میں 105 چھکے لگائے تھے۔
بطور کھلاڑی مجموعی طور پر سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اب بھی روہت شرما کے پاس ہے، تاہم محمد وسیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

