غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی آبادی کو زبردستی بے دخل کرنے پر مبنی ’غزہ رویرا منصوبہ‘ کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور اسے پاگل پن قرار دیا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا کہ منصوبے کے تحت 20 لاکھ فلسطینیوں کو کم از کم 10 سال کے لیے بے وطن کر کے علاقے کو امریکی نگرانی میں دینا تھا۔
انسانی حقوق ماہرین نے اسے جبری ملک بدری، ڈیموگرافک انجینئرنگ اور اجتماعی سزا کی کوشش قرار دیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ منصوبہ امریکی پالیسی کا حصہ ہے یا نہیں۔
غزہ رویرا منصوبہ انسانی المیے کے بعد تنقید کی زد میں

