وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے دونوں ممالک کا تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
تیانجن کے دورے کے دوران انہوں نے جدید سولر پلانٹ اور ویکسین بنانے والی کمپنی کا معائنہ کیا۔
احسن اقبال کے مطابق فیز ٹو میں بندرگاہوں، گرین انرجی، بائیوٹیکنالوجی اور لائیو اسٹاک کے شعبے ترقی کریں گے، جس سے پاکستان کی برآمدات اور توانائی کے وسائل کو تقویت ملے گی۔
سی پیک فیز ٹو: پاکستان چین تعلقات میں نیا باب

