ریاض انٹرنیشنل بُک فیئر 2025‘ آج سے شروع ہو رہا ہے، جس میں 25 ممالک سے تقریباً دو ہزار مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تقریب سعودی عرب میں عرب دنیا کا اہم ثقافتی پلیٹ فارم تصور کی جاتی ہے۔
اس برس ازبکستان اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہے، جو دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عکاس ہے۔ فیئر میں 200 سے زائد پروگرام، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں والا زون اور ناشروں کے لیے کاروباری زون بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
کتب کی صنعت کو فروغ دینے، شراکت داری بڑھانے اور کاپی رائٹ و لائسنسنگ جیسے موضوعات پر ورکشاپس بھی منعقد ہوں گی۔ بُک فیئر 11 اکتوبر تک امیرہ نورہ بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔

