پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے شارلٹس ول اوپن اسکواش کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ٹام والش کو 1-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
نور زمان نے 13-11، 11-5، 5-11 اور 11-8 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ عاصم خان کو ٹاپ سیڈ ٹموتھی براونیل نے 3-0 اور اشعب عرفان کو ویر چھوثرانی نے 3-1 سے ہرایا۔

