دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ کار بھی اس دوڑ میں پیش پیش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں تقریباً 496 ارب درہم کے سودے ریکارڈ ہوئے، جو پاکستانی کرنسی میں 38 کھرب روپے کے برابر ہیں۔
سب سے زیادہ سودے بزنس بے میں ہوئے جہاں 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے، جبکہ برج خلیفہ کے اطراف اور جمیرا ولیج سرکل میں بھی اربوں درہم کی پراپرٹی ڈیلز ہوئیں۔
