ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

کھیل سیاست سے الگ رہنے چاہییں، عماد شکیل بٹ

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ میں جو رویہ اپنایا وہ کھیلوں کے دائرے میں نہیں آتا، کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حارث رؤف کی میدان میں پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کھیل پیش کیا اور 41 برس بعد ہونے والا فائنل دیکھ کر خوشی ملی۔

عماد بٹ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ سیریز نومبر میں ڈھاکہ میں ہوگی، ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرو ہاکی لیگ پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے، نو سال کے انتظار کے بعد دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا، ابتدا میں مشکل ضرور ہوگی مگر ٹیم پوری جان لڑائے گی۔

عماد بٹ کے مطابق فیڈریشن کے ساتھ ڈیلیز کے معاملات پر بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ یہ جلد حل ہو جائیں گے۔