ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

روس کے یوکرین پر شدید حملے، ہلاکتیں اور تباہی

روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر اہم شہروں پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق دنیپرو اور کیف حملوں کا زیادہ نشانہ بنے، جہاں رہائشی عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ کیف میں ایک بلند و بالا عمارت کا حصہ گرنے کے بعد متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب دارالحکومت میں مزید دھماکوں کی اطلاعات سے صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔