ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

کشیدگی میں اضافہ، ایران کا جوابی کارروائی کا دعویٰ

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی سمندری حدود کے قریب ایک ایسے جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو امریکا اور اسرائیل سے منسلک تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی مبینہ امریکی حملے کے ردِعمل میں کی گئی، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے۔