سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا جس میں آئندہ مالی سال 2026 کے بجٹ پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق اخراجات 1313 ارب ریال اور آمدنی 1147 ارب ریال متوقع ہے، جس سے 3.3 فیصد خسارہ پیش آنے کا امکان ہے۔
وزارتِ خزانہ نے عندیہ دیا ہے کہ بجٹ میں سعودی وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی اور معاشی منصوبوں پر سرمایہ کاری جاری رکھی جائے گی۔ توقع ہے کہ غیر تیل شعبوں کی بہتری سے معیشت کی حقیقی مجموعی پیداوار میں 4.6 فیصد اضافہ ہوگا اور 2028 تک آمدنی 1294 ارب ریال تک پہنچ سکتی ہے۔

